ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنگ خان پر سکھ جذبات کو مجروح کرنے کامبینہ الزام، شاہ رخ کے خلاف اکالی دل کے ممبراسمبلی نے درج کرائی شکایت

کنگ خان پر سکھ جذبات کو مجروح کرنے کامبینہ الزام، شاہ رخ کے خلاف اکالی دل کے ممبراسمبلی نے درج کرائی شکایت

Tue, 06 Nov 2018 11:58:21    S.O. News Service

ممبئی6 نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی سے اکالی دل کے ممبر اسمبلی منجدر سنگھ سرسا نے شاہ رخ خان اور دیگر لوگوں کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کروائی ہے۔ منجندر کاالزام ہے کہ فلم زیروکے ذریعہ مبینہ طور پر سکھوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ 2 نومبر کو شاہ رخ کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔شاہ رخ خان نے ایک بڑے پروگرام میں فلم ٹریلر کو ممبئی میں لانچ کیا تھا۔’’زیرو‘‘ کے ٹریلر کو ناظرین کی طرف سے ستائش ملی ہے لیکن اب تین دن بعد ہی فلم تنازعات میں گھر گئی ہے۔اگرچہ کی اب تک یہ بات واضح نہیں ہو پائی ہے کہ منجندر سنگھ سرسا کو زیرو کے کس منظر پر اعتراض ہے ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے بوا سنگھ نامی ایک چھوٹے قد کے لڑکے کا کردار ادا کیا ہے۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کٹرینہ کیف اورانوشکاشرمابھی نظر آئیں گی۔ اس ٹریلر کو ریلیزکیے جانے کے بعد سے اب تک یو ٹیوب پر 7 کروڑ سے زیادہ باردیکھاجاچکاہے۔ اس فلم کی ہدایت آنند ایل رائے نے کی ہے ۔ 


Share: